عمران خان صرف 20 دن ایوان میں آئے مگر تنخواہ پوری وصول کی

ایکسپریس ڈیسک  ہفتہ 20 جنوری 2018
عمران خان نے سفری اخراجات کے 8 لاکھ 40 لاکھ روپے لیے۔ فوٹو: فائل

عمران خان نے سفری اخراجات کے 8 لاکھ 40 لاکھ روپے لیے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صرف 20 دن ایوان میں آئے مگر تنخواہ پوری وصول کی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 443 دنوں میں صرف 20 دن ایوان میں آئے مگر تنخواہ پوری 57 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کی۔ سفری اخراجات کے 8 لاکھ 40 لاکھ روپے لیے، شیخ رشید نے بھی تنخواہ پوری وصول کی، سفری اخراجات کی مد میں 13 لاکھ 74 ہزار وصول کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان اسمبلی 20 کروڑ روپے سے زیادہ تنخواہ، 8 کروڑ کے ہوائی ٹکٹ اور 4 کروڑ کے ٹریول واؤچر وصول کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔