ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 20 جنوری 2018
پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ فوٹو : فائل

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش کالام اور پٹن میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔