حافظ سعید کو دہشت گرد سمجھتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ایکسپریس ڈیسک  ہفتہ 20 جنوری 2018
لشکر طیبہ دہشتگرد تنظیم ہے، ہیدر ناریٹ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لشکر طیبہ دہشتگرد تنظیم ہے، ہیدر ناریٹ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کو وہ دہشت گرد سمجھتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر ناریٹ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کو دہشت گرد سمجھتے ہیں جب کہ لشکر طیبہ دہشتگرد تنظیم ہے۔

ہیدر ناریٹ نے کہا کہ حافظ سعید ممبئی حملے کے ذمے دار سمجھے جاتے ہیں، اس حملے میں امریکیوں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم پاکستانی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ پاکستان کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ حافظ سعید کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔