- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
ہاکی کوچ حسن سردار کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

رواں برس پاکستان کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے، عہدیدار۔ فوٹو : فائل
لاہور: حسن سردار کو صلاحیتوں کے اظہار سے پہلے ہی قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابتدا میں جرمنی اور ہالینڈ کے کوچز سے رابطہ کیا تھا لیکن مالی معاملات طے نہ پانے کی وجہ سے معاملات آگے نہ بڑھ سکے، اب ایک آسٹریلوی کوچ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاہدہ ہونے کی صورت میں حسن سردار کو چیف سلیکٹر کی جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے جب کہ فیڈریشن کے اس فیصلے سے حسن سردار کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔
جواب میں سابق اولمپئن کا کہنا ہے کہ انھیں ہیڈ کوچ سے ہٹائے جانے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ اور آسٹریلیا میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکستوں کے بعد پی ایچ ایف نے فرحت خان کو ہٹاکر حسن سردار کو نیا چیف کوچ مقرر کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی یا کسی اور غیرملکی کوچ کے ہیڈ کوچ بننے کی صورت میں حسن سردار کو قومی ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا آپشن موجود ہوگا۔ اس حوالے سے فیڈریشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ حسن سردار کے پاس کوچنگ کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔ البتہ وہ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں اور ٹیم منیجر میں بھی اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
عہدیدار کے مطابق رواں برس پاکستان کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے، اس سال پاکستانی ٹیم نے نہ صرف ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے بلکہ گرین شرٹس کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، بخوبی جانتے ہیں کہ غیر ملکی کوچ پاکستانی ٹیم کو راتوں رات عالمی چیمپئن نہیں بناسکتا تاہم ہماری کوشش ہے کہ گرین شرٹس دنیا کی ٹاپ 6 ٹیموں میں جگہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔