نہال ہاشمی اور میر شکیل کیخلاف توہین عدالت مقدمات کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جنوری 2018
اٹارنی جنرل، نہال ہاشمی اور میر شکیل الرحمن کو نوٹسز جاری؛ فوٹو: فائل

اٹارنی جنرل، نہال ہاشمی اور میر شکیل الرحمن کو نوٹسز جاری؛ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا ہے جو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی اور جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف توہین عدالت مقدمات کی سماعت کرے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جنگ اور جیو گروپ کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی اور جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کے خلاف توہین عدالت مقدمات کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل، نہال ہاشمی اور میر شکیل الرحمان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جنگ گروپ اور جیو کے مالک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران نہال ہاشمی نے عدلیہ مخالف تقریر کی تھی جب کہ جنگ اور جیو میں عدلیہ مخالف اور پاناما کیس کے فیصلے کے متعلق غلط خبروں پر سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان، احمد نورانی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔