- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- الیکشن میں دھاندلی اور باجوہ کی پالیسی چلتی نظر آرہی ہے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
فلم ’پدماوت‘ کا گیت ’گھومر‘ تبدیلی کے بعد دوبارہ ریلیز

فلم کی ٹیم کی جانب سے’’گھومر‘‘کا نیا گیت جاری کردیا گیا ہے؛ فوٹوفائل
ممبئی: ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم ’’پدماوت‘‘ کے گیت ’’گھومر‘‘ میں ہندو انتہا پسندوں کے اعتراض کے بعد تبدیلی کرکے گانا دوبارہ ریلیز کردیا۔
نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ’’پدماوتی‘‘پر ہندو انتہا پسندوں کو شروع سے ہی اعتراضات تھے، انتہا پسند جماعت کرنی کےساتھ ساتھ متعدد جماعتوں نے فلم پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہدایت کار نے فلم میں حقیقی کہانی کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ بے شمار اعتراضات کے ساتھ فلم کے مقبول ترین گیت ’’گھومر‘‘ پر بھی آیا تھا، انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ اس گانے کو فلم سے حذف کیاجائے ورنہ ہم فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز میں حائل رکاوٹیں دور
سنجے لیلا بھنسالی نے انتہا پسندوں کے تمام مطالبات مانتے ہوئے پہلے مرحلے میں فلم کا نام ’’پدماوتی‘‘ سے تبدیل کرکے’’پدماوت‘‘ کیا اور اب ’’گھومر‘‘ گیت میں دپیکا پڈوکون کے لباس میں بھی تبدیلی کردی ہے تاکہ فلم مخالف لوگوں کے تمام اعتراضات ختم ہوجائیں اور وہ لوگ فلم کی ریلیز میں مزید رکاوٹیں نہ کھڑی کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’پدماوت‘ کو لیکرسنجے لیلا بھنسالی ذہنی پریشانی کا شکار
فلم کی ٹیم کی جانب سے’’گھومر‘‘کا نیا گیت جاری کردیا گیا ہے جس میں دپیکا پڈوکون کا جسم ان کے لباس سے مکمل طور پر ڈھکا ہوا ہے، گانے میں یہ تبدیلی گرافکس اور اسپیشل ایفیکٹس کے ذریعے کی گئی ہے کیونکہ پورا گانا دوبارہ فلمانا ناممکن تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم کا نیا ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں رانی پدماوتی اور راول رتن سنگھ کی پہلی ملاقات کا احوال دکھایا گیا ہے۔ فلم رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔