- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
گالیاں دینے والوں نے کام کیا ہوتا تو انہیں امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا، مریم نواز
ہری پور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے والوں نے چار سال میں کوئی کام کیا ہوتا تو انہیں امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا۔
ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ سازشیوں نے جب پہلاحملہ کیا تھا تو ہری پور والوں نے ہی انہیں مزا چکھایا تھا۔ ہر الیکشن میں عوام نے نوازشریف کو زیادہ ووٹ دیے، عوام کی محبت نوازشریف کی برسوں کی کمائی ہے۔ یہ کیسی نااہلی ہے کہ اقامہ کے سزایافتہ تو محبتیں سمیٹ رہے ہیں اور پاناما پاناما کہنے والے خالی کرسیوں کے سامنے رو رہے ہیں۔ دودن پہلےدیکھا کہ سازشیوں کی پوری ٹیم عوام سےشکست کھاگئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دھرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے
مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کا رونا دھونا یاد آتا ہے، مخالفین نا تو استعفیٰ لے سکے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات کراسکے۔ 2018 میں دھاندلی کارونا مت رونا کیونکہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، کنٹینر پر چڑھنے والوں کی شکلوں پر 2018 کا فیصلہ واضح تھا۔ عوام مسلم لیگ (ن) کو پھرسے کامیابی دلائیں گے کیونکہ جب نواز شریف بجلی گھر بنارہے تھے تو وہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دے رہے تھے۔ اگر انہوں نے چارسال میں کوئی کام کیا ہوتا تو امپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا، انہوں نے ناکامی کا بدلہ پارلیمنٹ کوگالی دے کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔