افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن میں 9 دن باقی

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 21 جنوری 2018
وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ اور غیر ر جسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جنوری تک کی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ اور غیر ر جسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جنوری تک کی ہے۔ فوٹو: فائل

پشاور: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں 9 دن رہنے کے بعد افغان حکومت نے مزیدتوسیع کیلیے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔

19 لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں9دن رہنے کے بعد افغان حکومت نے مزیدتوسیع کیلیے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے جس پر وزارت سیفران نے 23جنوری کواجلاس طلب کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ اور غیر ر جسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جنوری تک کی ہے جب کہ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی 30جنوری تک ہے جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائیگا۔

واضح رہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی موسم سرما کے باعث عارضی طور پر بند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔