نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ بھی پارلیمانی کمیٹی میں چلاگیا

نمائندہ ایکسپریس / ایجنسیاں  اتوار 24 مارچ 2013
  ن لیگ اور پی پی نے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نامزد کردیے، پہلا اجلاس آج ہوگا

ن لیگ اور پی پی نے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نامزد کردیے، پہلا اجلاس آج ہوگا

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے نگران وزیراعلیٰ کے تعین کیلیے 6 ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

جو باہم مشورے سے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کریگی۔ کمیٹی میں 3حکومتی ارکان ن لیگ کے رانا ثناء اﷲ، مجتبیٰ شجا ع الرحمٰن، اقبال چنڑ اور 3 اپوزیشن ارکان چوہدری ظہیر الدین، شوکت بسراء اور میجر(ر) ذوالفقار گوندل شامل ہیں ۔

کمیٹی کا پہلا اجلاس آج صبح 11بجے پنجاب اسمبلی کمیٹی روم اے میںہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں نگران وزیراعلی کیلیے ناموں میں تبدیلی کرتے ہوئے سینئر صحافی نجم سیٹھی اورجسٹس (ر) زاہد حسین کے نام تجویز کردیئے ہیں، حفیظ اختر رندھاوا کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نگران وزیراعلی کیلیے جسٹس (ر)عامر رضا اورخواجہ ظہیر کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔