- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
شہباز شریف سوئس اکاؤنٹ کے بجائے اپنے بھائی کی دولت کی فکر کریں، قمر زمان کائرہ
لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ قوم شوباز شریف کی شوبازیوں سے اچھی طرح واقف ہے، آپ سوئس اکاؤنٹس کو چھوڑیں اپنے بھائی اور ان کے بچوں کی دولت کی فکر کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خطاب کے ردعمل میں قمر زمان کائرہ نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف 5 سالہ حکومت میں سوئس بینک سے پیسے واپس کیوں نہیں لائے، اب الیکشن آر ہے ہیں تو سوئس اکاؤنٹ یاد آگئے، سوئس اکاؤنٹس کی دولت کی حقیقت تھی تو سامنے لے آتے، آپ سوئس اکاؤنٹس کو چھوڑیں اپنے بھائی اور ان کے بچوں کی دولت کی فکر کریں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :آصف زرداری کا لوٹا ہوا پیسہ دنیا میں کہیں بھی ہو واپس لائیں گے
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف لاہور سے باہر نکلیں لوڈ شیڈنگ کا پتا چل جائے گا، میرے گاؤں سمیت کہیں بھی جاؤ لوڈ شیڈنگ کی حقیقت کھل جائے گی، ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کے محلات کے علاوہ ہر جگہ آج بھی اندھیرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم شوباز شریف کی شوبازیوں سے اچھی طرح واقف ہے، قوم کو پتا ہے کہ کون ٹوپیاں پہن کر ڈرامے بازی کرتا ہے، شہباز شریف آپ نے قوم سے کل بھی جھوٹ بولا تھا اور آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مال روڈ پر ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کا حساب لینے جمع ہوئیں، شہباز شریف آپ کو ماڈل ٹاؤن اور قصور کے شہدا کے خون کا حساب دینا ہوگا، 5 فروری کو شہباز شریف کو موچی گیٹ پر ہر سوال کا جواب دینا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔