- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ میں گلیڈی ایٹرز اور زلمی کا مقابلہ جاری
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رحجان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک
- فضائی آلودگی اور ڈپریشن کے خطرات میں اضافے کے درمیان تعلق کا انکشاف
- خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے
- چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں
- یوم یکجتہی کشمیر؛ روایتی احتجاج کب تک؟
- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
نئی بننے والی فلمیں بیرون ملک پیش کی جاسکتی ہیں، ماہرہ خان

فلم انڈسٹری کی ترقی فروغ اورمارکیٹنگ کیلیے سفارتخانوں سے مدد لینی چاہیے۔ فوٹو: فائل
لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب ایسی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں جنھیں ہم دوسرے ممالک میں نمائش کیلیے پیش کر سکتے ہیں اور اگران فلموں کو ان ممالک کی مقامی زبانوں میں پیش کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی فروغ اورمارکیٹنگ کیلیے بیرون ملک قائم اپنے سفارتخانوں سے بھی مدد لینی چاہیے اوراگر حکومت چاہے تو میں اس سلسلے میں ان کی مدد کرنے کیلیے تیار ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ طویل عرصے بعد اب ہمارے یہاں بھی معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور ان کی نمائش کیلیے غیر ملکی مارکیٹس تلاش کرنی چاہئیں، ایک دوسرے کونیچا دکھانے کے بجائے اتحاد کی پالیسی اپنائی جائے تو ہم یقینی طو رپر کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔
ماہرہ خان نے مزیدکہا کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جس میں ہم دنیا کو یہ بتا سکیں کہ پاکستان دنیا کی مشکلات کاباعث نہیں بلکہ ہم دہشتگردی کا شکارہیں اور ہماری قوم اس کیلیے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔