- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
پولیس کے بیانات سے شارع فیصل مقابلہ مشکوک، پولیس زخمیوں کو تھانے لے گئی تھی

ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی نے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی۔ فوٹو : فائل
کراچی: شارع فیصل پر مبینہ مقابلے میں رکشا ڈرائیور کے ساتھی کی ہلاکت نے ضلع ایسٹ کی پولیس پر کئی سوالات اٹھادیے۔
ڈیفنس میں انتظار احمد قتل کیس نے پولیس کی کارکردگی کی قلعی کھول دی تھی اور اب کچھ دن ہی گزرے تھے کہ 2 روز قبل شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ہوا پولیس کے بدلتے بیانات نے مبینہ مقابلے کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کردیے لیکن پولیس کی ساری توجہ رائو انوار کیخلاف بننے والی کمیٹی پر ہے۔
ایس ایچ او شارع فیصل علی حسن نے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی رک گئے اور دوسری سڑک پر پیدل بھاگتے ہوئے رکشا روک کر بیٹھ گئے پھر پولیس پر فائرنگ کرتے رہے اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے لیکن ایس ایچ او علی حسن اپنے بیان سے مکرگئے اور ردوبدل کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوئوں نے رکشا نہ روکنے پر فائرنگ کرکے رکشا ڈرائیور کے ساتھی کو ہلاک کردیا جس سے رکشا الٹ گیا اور 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار اور ایک فرار ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کے بعد زخمیوں کو پولیس پارٹی اسپتال پہنچانے کے بجائے شارع فیصل تھانے لے گئی رکشے میں پیچھے بیٹھا مسافر کہتا رہا کہ یہ ڈاکوئوں کے ساتھی نہیں ہیں لیکن پولیس نے بات نہ مانی اور کافی دیر بعد رکشا ڈرائیور کے ساتھی زخمی مقصود اور زخمی ڈاکوئوں کو اسپتال پہنچایا اسپتال پہنچنے کے کچھ دیر بعد رکشا ڈرائیور کا ساتھی جاں بحق ہوگیا جبکہ جائے وقوع پر رکشا الٹنے کے نشانات موجود نہیں اور دوسری سڑک پر کھڑی کار پر گولیوں کے نشانات کراس میں لگے ہوئے ہے۔
شارع فیصل تھانے کی پولیس چوکی گلستان جوہر میں ہے اس موبائل نے شارع فیصل پر مقابلہ کیسے کیا جس کی ڈیوٹی وہاں نہیں تھی اس طرح کے کئی سوالات نے مقصود کی مبینہ ہلاکت پر نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں شارع فیصل پر اتنے بڑے واقعے میں کوئی ہجوم موجود نہیں تھا پولیس کے مطابق علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا۔
ایس ایچ او شارع فیصل علی حسن نے بتایا کہ مقابلے کا مقدمہ ان کی مدعیت میں درج ہوچکا ہے جس میں قتل اور مقابلے کی دفعہ کو شامل کیا گیا اور ایک ڈاکو مفرور ہے گرفتار ڈاکوئوں کی کار اس کی والدہ کے نام پر ہے اور گرفتار ڈاکوئوں کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔
ضلع ایسٹ کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی عدم دلچسپی کے باعث مبینہ مقابلے کی تحقیقات نہیں ہوپارہی ہے کہ آیا مقصود ملزمان کی فائرنگ سے یا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ سومرو صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کرتے ہیں اس حوالے سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن انھوں نے بات نہیں کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔