پاکستان نے کابل حملے کے متعلق افغان الزامات مسترد کردیے

خبر ایجنسی  پير 22 جنوری 2018
چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے کابل میں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کے حوالے سے افغان حکام کے الزمات مسترد کر دیے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خامیوں سمیت حملے کی مستند تحقیقات کی ضرورت ہے تاہم چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دہشت گردوں کیخلاف افغان عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتا ہے اور زور دیتا ہے کہ اس عفریت سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔