- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
خود مختاری کے دفاع کیلیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیر دفاع
اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارت نے اشتعال انگیزی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے جب کہ خود مختاری کے دفاع کیلیے ہم ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے مورال کو سراہا۔ اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ سال 2017 میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کرنا قابل مذمت ہے، دفاع وطن کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون شہید
وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اپنی خود مختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمارے فوجیوں اور شہریوں کی شہادت کے باعث قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔