- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
ایشا گپتا نے ہونٹوں کی سرجری کرالی، تصاویر وائرل
ممبئی: فلم ’’راز3‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے بھی دیگر اداکاراؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہونٹوں کی سرجری کروالی۔
ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشا گپتا فلموں اور اداکاری کے ذریعے تو کوئی خاص کمال نہ دکھا سکیں تاہم وہ بولڈ فوٹو شوٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کراکر اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی
ایشا گپتا فلموں میں بھی زیادہ تر بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے ہی کاسٹ کی جاتی ہیں تاہم کچھ عرصے سے ان کا کوئی قابل ذکر کام منظر عام پر نہیں آیا، لہٰذا اداکارہ نے خبروں میں رہنے کے لیے دیگر اداکاراؤں کی طرح پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا اور واقعی خبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
ایشا گپتا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر کی جانے والی تبدیلی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ ایشا نے دیگر اداکاراؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری کرائی ہے۔ سرجری کے بعد ان کی شخصیت ہی بدل گئی۔
واضح رہے کہ ایشا گپتا آخری بار اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’’بادشاہو‘‘ میں نظر آئی تھیں تاہم وہ اپنی اداکاری سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔