- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
پربھاس کی انوشکا سے شادی کی تردید

میں اپنی زندگی کو ذاتی رکھنا پسند کرتا ہوں جب شادی کروں گا سب کو پتہ چل جائے گا،پربھاس۔ فوٹو: فائل
ممبئی: فلم ’باہو بلی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار پربھاس نے ساتھی اداکارہ انوشکا شیٹھی سے شادی کی تردید کردی۔
فلم ’باہو بلی ٹو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار پربھاس نے اپنی جاندار اداکاری سے نہ صرف تیلگو فلم انڈسٹری کو متاثر کیا بلکہ بالی ووڈ کے کئی فلمساز اور ہدایت کار بھی ان کے دیوانے ہوگئے یہاں تک کہ اداکار کی ہندی سینما میں ڈیبیو کی کوششیں بھی تیز ہوئیں اور وہ اب ہدایت کار سجیت کی فلم ’ساہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل شردھا کپور لیڈ رول کریں گے۔
فلم ’باہو بلی ٹو‘ سے شہرت کے بعد اداکار کو کئی افواہوں کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن کافی عرصے سے اُن کی اور انوشکا شیٹھی کی شادی کی خبریں زیر لب تھیں لیکن پربھاس نے اب تمام خبروں کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پربھاس نے اپنی اور انوشکا شیٹھی کی خبروں سے متعلق سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کے سامنے اپنی شادی سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتا اور میں کس سے شادی کرنے والا ہوں کس سے نہیں، یہ میرا معاملہ ہے، میں اپنی زندگی کو ذاتی رکھنا پسند کرتا ہوں جب شادی کروں گا سب کو پتہ چل جائے گا۔
دوسری جانب انوشکا شیٹھی نے بھی شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پربھاس اور میں اچھے دوست ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم لوگ شادی کررہے ہیں اور میری شادی سے متعلق جو بھی خبر پھیلائی جارہی ہیں وہ سب غلط ہے کیوں کہ میری شادی کا حق صرف میرے والدین کا ہے اور میرے والدین ہی میرے لئے لڑکا تلاش کریں گے اور جب شادی ہوگی تو اپنے دوست سمیت مداحوں کو بھی مدعو کروں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔