- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
- پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ
- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ فواد چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
ایران کو جوہری طاقت بننے نہیں دیں گے، امریکی نائب صدر

معاملہ حل نہیں ہوا تو امریکا فوری طور پر دستبردار ہوجائے گا، مائیک پنس - فوٹو: فائل
مقبوضہ بیت المقدس: امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ میرا اسرائیل اور مشرق وسطیٰ سے وعدہ ہے کہ امریکا ایران کو کبھی بھی جوہری طاقت نہیں بننے دے گا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پنس کا کہنا تھا کہ 2015 میں اسرائیل کی بھرپور مخالفت کے باوجود سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا لیکن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آغاز سے اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مائیک پنس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ نہ صرف مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے بلکہ دنیا بھر میں اسرائیل کے دشمنوں سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی معاونت بھی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تباہ کن اقدام ہے لہذا امریکا اس معاہدے کو مزید جاری نہیں رکھے گا جب کہ یہ میرا اسرائیل اور مشرق وسطیٰ سے وعدہ ہے کہ ایران کو کبھی جوہری طاقت نہیں بننے دیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدے کی ’’آخری بار‘‘ توثیق کردی
نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا معاملہ حل نہیں ہوا تو امریکا فوری طور پر اس معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں آخری بار 3 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ قدم آخری مرتبہ اٹھایا ہے تاکہ یورپ اور امریکا اس معاہدے میں موجود نقائص دور کر سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔