- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
- نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اور ٹیب تیار
- ترکیہ اور شام میں زلزلہ؛ اموات کی تعداد8 ہزار سے زائد ہوگئی، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ
- پاکستان کو 12 ماہ میں 22 ارب ڈالر ادائیگی کے چیلنج کا سامنا
- بےنظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں ساڑھے 5 سال بعد سماعت کیلیے مقرر
شبقدر میں طالب علم نے توہین رسالت کے الزام میں پرنسپل کو قتل کردیا

قتل کے خلاف طلبا اورعوام سڑکوں پر نکل آئے، مقتول حافظ قران اور صوم و صلوٰۃ کا پابند تھا۔ فوٹو : فائل
چارسدہ / شبقدر: شبقدر میں توہین رسالت کا الزام لگا کر طالب علم نے پرنسپل کو قتل کردیا۔
شب قدر میں توہین رسالت کا الزام لگا کر سیکنڈایئر کے طالب علم نے پرنسپل کو قتل کردیا۔ ایف سی اہلکاروں نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، طلبا اور عوام سراپا احتجاج بن گئے۔
مٹہ روڈ پر واقع نیو اسلامیہ پبلک ہائی اسکول اینڈ کالج میں زیرتعلیم سید فہیم شاہ نے کالج کے اندر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پرنسپل سریراحمد شدیدزخمی ہوگئے اور اسپتال میں چل بسے، گرفتاری کے وقت ملزم نعرے لگا رہا تھا کہ اس نے توہین رسالت ﷺ کے مرتکب کو انجام تک پہنچادیا ہے مگر دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل سریر احمد صوم وصلوٰۃ کے پابند اور حافظ قرآن بھی تھے تاہم ملزم کی طرف سے توہین رسالتﷺ کے حوالے سے الزامات میں کوئی صداقت نہیں جب کہ پرنسپل کے بہیمانہ قتل کے خلاف شب قدر میں عوام اور طلبا سڑکوں پر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق ملزم فہیم تحریک لبیک کے توہین رسالت ﷺکے حوالے سے فیض آباد دھرنے میں شرکت کیلیے گیا تھا اور کالج سے غیر حاضری پر انتظامیہ نے معمول کے مطابق اسے غیر حاضر کیا تھا، اس حوالے سے پرنسپل سے کچھ روز پہلے ملزم کی تکرار ہوئی تھی۔
ڈی پی او چارسدہ ظہور خان آفریدی کا کہناہے کہ توہین رسالت کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوئی، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائیںگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔