نااہل شخص کی پارٹی صدارت پرسماعت آج ہوگی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 23 جنوری 2018
سپریم کورٹ نے نوازشریف،الیکشن کمیشن ودیگرسے جواب مانگا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے نوازشریف،الیکشن کمیشن ودیگرسے جواب مانگا تھا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔

عدالت عظمیٰ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ2017 کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی جب کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ،ایم این اے جمشید دستی و دیگر سیاسی جماعتوں سمیت 16درخواست گزاروں نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔