- انسانی چہرے کے حصوں پر مشتمل جاپانی بٹوے اور پرس
- 50 منٹ کچن کی صفائی سائیکل چلانے سے زیادہ کیلوریز جلاتی ہے
- شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان
- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 926 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
افغانستان کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا، چینی سفیر

فاٹا میں 50 اسکول عطیہ کرنے کا اعلان، چین ہرمعاملے پر ساتھ دے گا، مشاہد۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کوتوسیع دیتے ہوئے افغانستان کوبھی سی پیک منصوبوں کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک توسیع کا معاملہ زیربحث آیا۔ اجلاس میں چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبے کوتوسیع دیتے ہوئے افغانستان کوبھی سی پیک منصوبوںکا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چین نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون پرکام کی رفتارکو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔
اجلاس چیئرمین مشاہد حسین سیدکی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں چینی سفیر ژائو ژانگ نے بھی شرکت کی، اجلاس کے بعدمشاہد حسین نے میڈیاکوبریفنگ میں بتایا کہ چین کے نئے سفیر نے سی پیک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کوبتایاکہ چینی خارجہ پالیسی کے ستون میں سی پیک شامل ہے۔
چینی سفیرکاکہناہے کہ خارجہ پالیسی میں پاکستان چین کاکلیدی ساتھی ہے، ہرمعاملے پرچین پاکستان کاساتھ دے گا اس منصوبے کو 2018 میںآگے لے کر جائیںگے،اس وقت پاکستان میں9581 چینی سی پیک پر کام کر رہے ہیں،سی پیک منصوبوں کو پائیدار بنانا ہے، خصوصی اکنامک زون میںنجی شعبے کوساتھ لے کرچلیںگے ، سی پیک کا دائرہ صرف چین پاکستان نہیں بلکہ افغانستان اوروسط ایشیا تک وسیع کرنا ہے سی پیک میں زراعت، سیاحت،آئی ٹی اور کلچرکوبھی شامل کررہے ہیں۔
مشاہد حسین نے کہاکہ چینی سفیرکاکہنا تھاکہ ہرمعاملے پرچین پاکستان کے ساتھ ہوگاسی پیک کی رفتاردرست جا رہی ہے، سی پیک کے بعض ارلی ہارسوٹ منصوبے وقت سے قبل مکمل ہوگئے ہیں، 29اور 30جنوری کوگوادرمیں ایکسپو ہوگاجس میں80 چینی کمپنیاں شریک ہوںگی، ایکسپومیں نجی اورسرکاری شعبے کی کمپنیاں شریک ہونگی،سی پیک 15 سال کامنصوبہ ہے سی پیک کسی شخص، حکومت،سیاسی جماعت اورادارے سے بالاترہے جب کہ چینی سفیر نے فاٹامیں50 اسکول عطیہ کرنے کااعلان کیا ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ کاجائزہ لینے کیلیے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کااجلاس کنوینرمظفر حسین شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی نے کہاکہ اب جدیددورہے جو نصاب سی ایس ایس کے امتحان کیلیے مقررکیاگیا تھااس میں کچھ مضامین غیرمتعلقہ ہیں،کمیشن بورڈ میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین شامل کیے جائیں اور ملکی مفاد کے تناظر میںمضامین کا انتخاب کیاجائے، اراکین نے کہاکہ 2015 میں ایف پی ایس سی کے آرڈیننس میںترمیم کا ڈرافٹ تیار کیا گیا تھا جس کی ابھی تک منظوری حاصل نہیں کی جاسکی؟۔
ایف پی ایس سی کے سیکریٹری نے بتایاکہ ابھی یہ مسودہ وزارت قانون کی تشکیل کردہ ایک کمیٹی کے پا س جائزے کیلیے گیاہواہے،خصوصی کمیٹی نے اس ڈرافٹ کا جائزہ لینے کیلیے آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے کیس کی پیروی کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔