- فیٹف کے بعد پاکستان کے نام ایک اور بڑی کامیابی؛ ہائی رسک ممالک سے نام خارج
- مجھے نہیں لگتا پاکستان 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت میں میچز کھیلے گا، وسیم خان
- کرسی پر میں بیٹھوں گا! نگراں وزیر اطلاعات کے پی اور سیکریٹری اطلاعات میں تنازع
- یونان؛ یہودی عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹی20 میں راشد کا پہلا نمبر
- بھارت میں جیولری کی دکان میں فلمی انداز میں چوری
- سپریم کورٹ ججز آمنے سامنے ہوں تو پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا چاہیے، وزیرداخلہ
- پنجاب کے پی انتخابات کیس؛ 8 اکتوبر کو کونسا جادو ہوگا جو سب ٹھیک ہوجائے گا، چیف جسٹس
- طیبہ گل ہتک عزت کیس؛ سابق ڈی جی نیب عدالت میں پیش
- تائیوان کی صدر سے ملاقات کی تو امریکا جنگ کیلیے تیار رہے؛ چین
- دی ہنڈریڈ؛ مائیک ہسی نے شاہین، حارث سے توقعات وابستہ کرلیں
- جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس؛ شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع کرادیا
- ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس؛ خواجہ برادران کیخلاف نیب ریفرنس واپس
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 منظوری کیلیے قومی اسمبلی میں پیش
- کھاتے وقت منہ سے نکلنے والی آوازیں دوسروں کیلیے ذہنی اذیت بن سکتی ہیں
- شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت
- بابراعظم کپتان ہیں، انہیں عمر اکمل کے کم بیک کا دیکھنا ہے، سابق کرکٹر
- جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- کراچی کی 6 یو سیز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع
- سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوموٹو نوٹس کا بے دریغ استعمال کیا، وزیر قانون
سینیٹ کا تھری ڈی میوزیم تیار، افتتاح آج ہوگا

بھٹو، مفتی محمود، نورانی، ظفر الحق، فضل الٰہی، حفیظ پیرزادہ و دیگر کے مجسمے نصب۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹ میں ملک کی تاریخ کے پہلے تھری ڈی میوزیم کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے تاہم میوزیم کا باضابطہ افتتاح سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی آج ساڑھے 12 بجے کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی ہدایات کی روشنی میں دستور گلی کے بعد سینیٹ کی تاریخ کو آئندہ نسلوں کی خاطر محفوظ بنانے کیلیے ایوان بالا میں ملک کی تاریخ کے پہلے تھری ڈی میوزیم کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔
اس میوزیم کو ذوالفقار علی بھٹو، مولانا مفتی محمود، مولانا شاہ احمد نوارنی، راجہ ظفر الحق اور دیگر رہنمائوں کے مجسموں سے سجایا گیا ہے۔ میوزیم میں 7 گیلریاں قائم کی گئی ہیں۔ پہلی گیلری میں پاکستان کا نقشہ جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت کی عکاسی کی گئی ہے۔
سیکشن نمبر دو میں 6 اگست 1973 کو قومی اسمبلی ہال (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کی عمارت میں ہونیوالے سینیٹ کے پہلے اجلاس کی کارروائی دکھائی گئی ہے جس میں خاتون سینیٹر صائمہ عثمان، سینیٹر محمد ہاشم، سینیٹر میر عبد الواحد، سینیٹر رائو عبدالستار، سینیٹر احمد وحید اختر، کے پی کے سے تعلق رکھنے والے حبیب اﷲ جو سینیٹ کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے شامل ہیں۔
تیسرے سیکشن میں فضل الٰہی، عبدالحفیظ پیرزادہ، خان عبدالقیوم خان، میر غوث بخش بزنجو، پروفیسر غفور احمد، سردار شیر باز مزاری کے مجسمے نصب ہیں۔ سیکشن فور میں سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن لیڈر راعتزاز احسن کے مجسموں کو نصب کیا گیا ہے۔
لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مجسموں کی تیاری کیلیے ملک کے نامور مجسمہ ساز آفتاب چنگیزی کی خدمات حاصل کیں۔ اس تھری ڈی میوزیم کا باضابطہ افتتاح سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی آج منگل کو دن ساڑھے 12 بجے کریں گے۔
ایوان بالا کے ایڈمن برانچ کے عہدیدار نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ یہ میوزیم تاریخی اہمیت کا حامل ہے، دستور گلی کی طرح یہاں بھی بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مبصرین دورہ کریںگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔