قوم کی تقدیر ملک چھوڑنے سے نہیں بدل سکتی، جواد احمد

عمیر علی انجم  اتوار 24 مارچ 2013
جواد احمد نے کہا کہ میں تمام دوستوں سے یہی کہتا ہوں کہ پاکستان کی بقا کے لیے جدوجہد کریں اور مظلوم عوام کو ان کے حقوق دلائیں۔ فوٹو: فائل

جواد احمد نے کہا کہ میں تمام دوستوں سے یہی کہتا ہوں کہ پاکستان کی بقا کے لیے جدوجہد کریں اور مظلوم عوام کو ان کے حقوق دلائیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہری کے ملک چھوڑ جانے سے ملک اور قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے گلوکار ابرار الحق کے حالیہ بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کیا جواداحمد نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان میں جنم لیا اور اپنی جوانی تک اپنی تقدیرکو اسی ملک میں رہتے ہوئے سنوارا ان پر یہ فرض ہے کہ وہ ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوششیں کریں نہ کہ یہ بیانات دیں کہ وہ کسی بھی مشکل میں ملک چھوڑ جائیں گے۔

3

میں تمام دوستوں سے یہی کہتا ہوں کہ پاکستان کی بقا کے لیے جدوجہد کریں اور مظلوم عوام کو ان کے حقوق دلائیں ورنہ مستقبل میں یہ دھرتی ہم سے سوال کرے گی اور ہمارے پاس شرمندگی کے سواکچھ نہیں ہوگا ایک سوال کے جواب میں گلوکارجواد احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جو موجودہ حالات ہیں ان کودیکھتے ہوئے اب یہ آس بھی مٹ چکی ہے کہ کوئی حاکم عوام کی تقدیر بدلنے آئے گا ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں حاکم اندھے اور بہرے ہیں کہ جنھیں کسی کا دکھ محسوس ہی نہیں ہوتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔