- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
فلم ’’پدماوت‘‘ پر بھارتی سپریم کورٹ نے نیا حکم جاری کردیا

تمام ریاستوں کو اس حکم کی تعمیل کرنا ہوگی، عدالتی حکم ؛ فوٹو - فائل
ممبئی: سپریم کورٹ نے بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان کی حکومتوں کی جانب سے فلم ’’پدماوت‘‘ پر پابندی عائد کی جانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فلم پر کوئی پابندی نہیں لگے گی۔
بالی ووڈ کی تاریخ کی متنازعہ ترین فلم ’’پدماوت‘‘ تمام تر رکاوٹوں اور دھمکیوں کے بعد اگلے دوروز میں بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی تاہم گزشتہ روز بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان کی حکومتوں نے سپریم کورٹ میں فلم کی 25 جنوری کو ریلیز رکوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ نےحکم جاری کیا ہے کہ’’پدماوت‘‘ اپنے مقررہ وقت پر ہی ریلیز ہوگی اور تمام ریاستوں کو اس حکم کی تعمیل کرنی ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’پدماوت‘ کا گیت ’گھومر‘ تبدیلی کے بعد دوبارہ ریلیز
چیف جسٹس دیپک مشرا کا کہنا تھا کہ فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ نہیں کیا گیا البتہ ریاستیں لوگوں کو فلم نہ دیکھنے کی صلاح دے سکتی ہیں۔ دوسری جانب جسٹس چندرچور نے ہندوانتہاپسند جماعت کرنی سینا کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے مشکلات کھڑی کرتے ہیں اور پھرعدالت آجاتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جہاں فلم کو بھارت کی تمام ریاستوں میں ریلیز کی اجازت مل گئی ہے، وہیں فلم کی ریلیز کو لے کر مختلف شہروں میں توڑ پھوڑ کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں نے اسکول پرحملہ کردیا
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم’’پدماوت‘‘ چند تبدیلیوں کے بعد 25 جنوری کو ریلیزکی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔