سرینا ولیمز نے سائیکل پر ٹینس کورٹس پہنچ کر سب کو حیران کردیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 25 مارچ 2013
سرینا ولیمزنےتاخیرسےبچنےکیلیےشہرکےبےہنگم ٹریفک کو اپنی نئی سواری سےشکست دی اور پھرجاپان کی ایومی موریتاکوبھی زیرکیا. فوٹو: موبائل/سرینا ویلیم

سرینا ولیمزنےتاخیرسےبچنےکیلیےشہرکےبےہنگم ٹریفک کو اپنی نئی سواری سےشکست دی اور پھرجاپان کی ایومی موریتاکوبھی زیرکیا. فوٹو: موبائل/سرینا ویلیم

میامی: امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے میامی ماسٹرز کے تیسرے رائونڈ میں حصہ لینے کے لیے ہوٹل سے سائیکل پر کورٹ پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔

انہوں نے تاخیر سے بچنے کیلیے شہر کے بے ہنگم ٹریفک کو اپنی نئی سواری سے شکست دی اور پھر جاپان کی ایومی موریتا کو بھی زیر کیا، سرینا ولیمز کو خدشہ تھا کہ وہ میچ کیلیے ٹینس کورٹس پہنچنے میں لیٹ ہوجائیں گی، اسی لیے انہوں نے سائیکل پر جانے کا فیصلہ کیا وہ اپنے اس سفر کے ایک ایک منٹ سے لطف اندوز ہوئیں۔

سرینا کا کہنا ہے کہ میامی کا ٹریفک کافی بے ہنگم تھا ہر کسی کو جلدی تھی مجھے بھی میچ شرکت کیلیے تاخیر ہو رہی تھی میں نے ہوٹل انتظامیہ سے پوچھا کہ ان کے پاس گالف کا رٹ ہے تو انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ہے مگر میں موٹر بائیک کی سواری پسند نہیں کرتی جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سائیکل بھی ہے اگرچہ میں نے زیادہ سائیکل بھی نہیں چلائی مگر میں نے مزید تاخیر سے بچنے کیلیے سائیکل چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ سرینا کی نگاہیں اسٹیفی گراف کا سب سے زیادہ مرتبہ میامی ماسٹرز کا ریکارڈ توڑنے پر مرکوز ہے، فی الحال دونوں پانچ پانچ ٹائٹل فتوحات کے ساتھ برابر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔