- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پاکستان چین کا اعلیٰ سطح کے رابطے مزید بہتر بنانے پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور چائنا کے اعلی سطح وفد نے سی پیک منصوبوں پر جاری کام کاجائزہ لیتے ہوئے ساتویں جے سی سی کے فیصلوں کے تناظر میں اعلیٰ سطح کے رابطوں کا سلسلے مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی سفارتخانے کے نائب چیف آف مشن چاولی چیان نے سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سی پیک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر حسان داود اور چینی سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سی پیک منصوبوں پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ساتویں جے سی سی کے فیصلوں کی تناظر میں فریقین اعلیٰ سطح کے رابطوں کا سلسلہ مزید بہتر بنائیں گے۔
اس موقع پر سیکریٹری شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کے شعبے میں جاری منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں پر کام کی شروعات کیلیے فریقین کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
شعیب صدیقی نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا سلسلہ اہم فیز میں داخل ہوگیا ہے لہٰذا اس تعاون کو کامیاب بنانے کیلیے تمام تر اقدامات یقینی بنانے ہوں گے۔
اس موقع پر چین کے وزارت کامرس کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ جو منصوبے جے سی سی نے منظور کیے ہیں یا جن کے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں ان پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کیلیے تمام تر اقدامات ہوں گے۔ ملاقات میں 29 و 30 جنوری کو منعقد ہونے والی گوادر ایکسپو اور فری زون کے افتتاح کیلیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ بڑی تعداد میں مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے گوادر ایکسپو میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اب تک 120 سے زائد کمپنیاں اس میگا ایوینٹ میں شرکت کیلیے باقاعدہ اندراج کرچکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔