گریم اسمتھ نے ویرات کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھا دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 24 جنوری 2018
ویرات کوہلی کو اس برس ملک سے باہر ٹیم کی قیادت کرنی ہے جہاں پر ان کو مسلسل جدوجہد کا ہی سامنا رہے گا، گریم اسمتھ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ویرات کوہلی کو اس برس ملک سے باہر ٹیم کی قیادت کرنی ہے جہاں پر ان کو مسلسل جدوجہد کا ہی سامنا رہے گا، گریم اسمتھ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھا دیا۔

گریم اسمتھ نے سوال کیا ہے کہ کیا واقعی کوہلی طویل مدت کی کپتانی کیلیے بہتر انتخاب ہیں؟ اسمتھ نے کہاکہ ویرات کوہلی کو اس برس ملک سے باہر ٹیم کی قیادت کرنی ہے جہاں پر ان کو مسلسل جدوجہد کا ہی سامنا رہے گا، میں نہیں سمجھتا کہ وطن واپسی پر ان کی پوزیشن کیا ہوگی۔

سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ کوہلی کو بدستور کوچنگ اسٹاف میں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو انھیں بہتر سے بہتر کھیل پر اکساتا اور چیلنج کرتا رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔