ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی یقینی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  بدھ 24 جنوری 2018
خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق تمام دستاویزی شواہد عدالت کے روبرو پیش کیے جائیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق تمام دستاویزی شواہد عدالت کے روبرو پیش کیے جائیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی یقینی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عثما ن ڈار نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں عثمان ڈار نے خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت سے قبل اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے غیر ملکی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا، خواجہ آصف نے ان بے نامی ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جس کے لیے اہلیہ کے اکاونٹس بھی استعمال ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں لارجر بینچ چیلنج کردیا

عثمان ڈار نے عمران خان کو بتایا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کا فرنٹ مین بن کرمنی لانڈرنگ کی جس کے نا قابل تردید دستاویزی شواہد سامنے آئے ہیں اور پی ٹی آئی نے حاصل شدہ دستاویزات میڈیا کو جاری کردی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا کو بتادیا کہ قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر خواجہ آصف کی نااہلی یقینی ہے، تمام دستاویزی شواہد عدالت کے روبرو پیش کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔