سونے کی قیمتوں میں اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 25 جنوری 2018
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 942 روپے ہوگئی۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 942 روپے ہوگئی۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

کراچی: فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کے اضافے سے 1350 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کے اضافے سے 1350 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 942 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے820 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت702.85 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔