نگراں حکومت کوالیکشن کیلیے دیاگیاوقت کم ہے، فضل الرحمن

آن لائن  پير 25 مارچ 2013
جے یوآئی آئندہ اقتدارمیں آکرملک وقوم کے مفادپرمبنی پالیسیاں ترتیب دیگی،پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

جے یوآئی آئندہ اقتدارمیں آکرملک وقوم کے مفادپرمبنی پالیسیاں ترتیب دیگی،پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیرمولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ بدامنی، کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

جے یوآئی آئندہ اقتدار میں آکرملک وقوم کے مفادپرمبنی پالیسیاں ترتیب دیگی،ملکی معیشت کادارومدارملک میں قیام امن سے وابستہ ہے۔اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے  انھوں نے کہاکہ ملک میںجوآگ پھیلی ہوئی ہے یہ سابق صدرجنرل پرویزمشرف کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے جو قوم بھگت رہی ہے اس لیے حکمرانوں کوملک وقوم کے مفادمیں پالیسیاں ترتیب دیناچاہیے۔

اس موقع پرسابق ایم پی اے سرداراسراراللہ خان گنڈہ پور نے الیکشن میں جے یوآئی کے ساتھ بھرپورتعاون کااعلان کیااورکہاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی اورخوشحالی کے لیے فضل الرحمن کے ہمراہ اتحادکااعلان کررہے ہیں۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ سابق وزیراعلی سردار عنایت اللہ خان گنڈہ پورمرحوم کے ساتھ بھی آخر دم تک ساتھ نبھایااب ان کے فرزند کے ساتھ سابقہ روایات وتعلقات کارشتہ تھاجومضبوط ہواہے ،ہم اتحاد پرانہیں خوش آمدیدکہتے ہیں۔

13

انھوں نے کہاکہ الیکشن ضرورہونگے لیکن الیکشن کیلیے جووقت دیاگیاہے وہ کم ہے،نگراں وزیراعظم کے حوالے سے جوفیصلہ کیاگیاہے وہ قبول ہے لیکن وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنے جونگراں وزیراعظم کیلیے روایات قائم کی ہے وہ درست نہیں ،طالبان نے مذاکرات سے انکارنہیںکیابلکہ کچھ عرصہ کیلیے مؤخرکیاہے اس سلسلے میںحکومت کی جانب سے کوئی خاطرخواہ تعاون نہیں رہالیکن نگراں حکومت مختصرعرصے تک ہے یہ وقت آسانی سے گزرجائے گااوراس کے بعد طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے نئی حکومت پر دبائو ڈالیں گے تاکہ ملک میںدیرپاامن قائم یقینی ہوسکے۔

فضل الرحمن نے کہاکہ ایم ایم اے دورمیں صوبے کی تعمیروترقی میں ہم نے اہم کرداراداکیاتھااب حالیہ الیکشن میںکامیابی کیلیے جے یوآئی سیاسی اتحادکرکے زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی اورصوبے کی بہتری،خاص کرضلع ڈیرہ کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کیلیے انقلابی اقدامات اٹھائے گی،انھوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام31مارچ کو مینار پاکستان پرجے یوآئی ایک عظیم الشان جلسہ کے ذریعے اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔