شمالی وزیرستان میں موٹرسائیکل چلانے پرعائد پابندی ختم

ویب ڈیسک  جمعرات 25 جنوری 2018
عوامی مقامات اور سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی، پولیٹیکل انتظامیہ : فوٹو : فائل

عوامی مقامات اور سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی، پولیٹیکل انتظامیہ : فوٹو : فائل

شمالی وزیر ستان: پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی میں موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے تاہم عوامی مقامات اور سڑک کنارے موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔

پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں ایجنسی میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی رجسٹریشن، سوار کا لائسنس اور ہیلمٹ کی پابندی لازمی ہوگی جب کہ عوامی مقامات یا سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بنوں میں ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق جبکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ برس 6 دسمبر سے ایجنسی میں موٹرسائیکل چلانے پر ہی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔