- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلیا میں سکے سے بھی چھوٹا انتہائی تابکار کیپسول گرکرگم ہوگیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
شمالی وزیرستان میں موٹرسائیکل چلانے پرعائد پابندی ختم

عوامی مقامات اور سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی، پولیٹیکل انتظامیہ : فوٹو : فائل
شمالی وزیر ستان: پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی میں موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے تاہم عوامی مقامات اور سڑک کنارے موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔
پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں ایجنسی میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی رجسٹریشن، سوار کا لائسنس اور ہیلمٹ کی پابندی لازمی ہوگی جب کہ عوامی مقامات یا سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر سخت پابندی ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بنوں میں ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق جبکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ برس 6 دسمبر سے ایجنسی میں موٹرسائیکل چلانے پر ہی پابندی عائد کردی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔