- کراچی؛ ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنےکا فیصلہ
- حکومت کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی
- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
10 سال سے روزانہ پتھر کھانے والا بھارتی شہری

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کرنے تک ایسا کرتا رہوں گا، بھارتی شہری، فوٹو: سوشل میڈیا
بہار: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرنے کے لیے دنیا بھرمیں لوگ عجیب وغریب حرکتیں کرتے رہتے ہیں لیکن بھارت کا ایک شہری گزشتہ 10 سالوں سے روزانہ ایک پتھر کھا کر انوکھا ریکارڈ بنانا چاہتا ہے۔
بھارتی ریاست بہار کے ضلع کاتہیار کے رہائشی سنیل پاسوان گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانا چاہتا ہے جس کے لیے وہ گزشتہ 10 سالوں سے روزانہ ایک پتھر (اینٹ) کھارہا ہے اور سنیل کا کہنا ہے کہ وہ تب تک ایسا کرتا رہے گا جب تک اس کا نام گنیز بک میں شامل نہیں کرلیا جاتا۔
سنیل کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے کوئلہ کھانے کا عادی تھا لیکن پھر اچانک اس نے کوئلے کی جگہ روزانہ کی بنیاد پر پتھر کھانا شروع کردیا اور اب جب تک یہ نہ کھاؤ مجھے کچھ ادھورا پن لگتا ہے حتی کہ کھانا کھالینے کے بعد بھی مجھے پتھر کھانے کی طلب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی عرصے سے پتھر کھا رہا ہوں لیکن اس کی وجہ سے میری صحت پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑا۔
30 سالہ سنیل نے کہا کہ شروع شروع میں والدین اسے پتھر کھانے سے منع کرتے تھے لیکن اب وہ بھی اس بات کے عادی ہوگئے ہیں جب کہ میری بیوی بھی اس عادت سے سخت ناراض ہوتی ہے لیکن اُس نے بھی اب مجھے روکنا چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب سنیل کی بیوی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں بہت حیران ہوئی اور کئی بار انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پھر یہ سوچ کر روکنا چھوڑ دیا کہ جب سنیل خود پتھر کھانے میں خوش ہے تو میں کیا کرسکتی ہوں لیکن گزشتہ 10 سالوں میں اپنی اس عادت کے باوجود انہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور نہ ہی ڈاکٹر سے رجوع کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔