سرعام پھانسی پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب

عابد علی آرائیں  جمعـء 26 جنوری 2018
آئندہ اجلاس میں صوبائی جیل انتظامیہ کے نمائندوں کی رائے بھی لی جائیگی۔ فوٹو: فائل

آئندہ اجلاس میں صوبائی جیل انتظامیہ کے نمائندوں کی رائے بھی لی جائیگی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلیے حتمی فیصلے سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے طلب کرلی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف زینب کے قاتل کوکیفرکردار تک پہنچانے کیلیے مجموعہ تعزیرات پاکستان کے تحت سرعام ملزم کو پھانسی دینے کیلیے جیل رولز1978کی شق 354میں ترمیم کے معاملے پر کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی تاہم حتمی فیصلے سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے طلب کرلی گئی جب کہ آئندہ اجلاس میں صوبائی جیل انتظامیہ کے نمائندوں کی رائے بھی لی جائیگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔