انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 26 جنوری 2018

 اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودو 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔

انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودو اور خاتون اول ارینہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں نورخان ایر بیس پر صدر ممنون حسین نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر انڈونیشیائی صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں پھانسی کی سزا پانے والا بے گناہ پاکستانی شہری کینسر کا شکار

انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ  وزرا اور کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد بھی پاکستان آیا ہے جب کہ صدرجو کو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ حکومت پاکستان اس موقع پر انڈونیشیا کی جیل میں قید اورجگر کے کینسر کے مرض میں مبتلا پاکستانی شہری ذوالفقار علی کا معاملہ بھی اٹھائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کی رہائی کیلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مہم

واضح رہے کہ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو انڈونیشیا میں موت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم حکومت پاکستان کی مداخلت پر ذوالفقار کی سزا پرعملدرآمد روک دیاگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔