- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
بھارتی یومِ جمہوریہ پر کشمیریوں کا یومِ سیاہ، لندن میں فری کشمیر مہم
سری نگر: بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ وادی کشمیر سمیت پوری دنیا میں کشمیری باشندوں نے یومِ سیاہ منایا جب کہ لندن میں فری کشمیر مہم چلائی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری عوام نے یوم سیاہ منایا جب کہ پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری باشندوں نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کا انعقاد کیا۔
اسی ضمن میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، نماز جمعہ کے بعد کشمیرکی آزادی کے لیے پرامن ریلیاں نکالی گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا
یاد رہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں آئے روز سرچ آپریشن کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی جس کے خلاف کشمیری عوام نے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ مظاہرین اور بھارتی فوج کی جھڑپوں میں 3 کشمیری شہید جبکہ کئی خواتین زخمی ہوگئی تھیں۔
دریں اثنا لندن میں مقیم کشمیری باشندوں نے بھی بھارتی ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے لندن میں فری کشمیر مہم چلائی اور بسوں پر کشمیر کی آزادی سے متعلق بینرز آویزاں کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔