امریکا اورجنوبی کوریا کے درمیان نیا فوجی معاہدہ طے پاگیا

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2013
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہونے والے معاہدے پردونوں ممالک کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے دستخط کئے. فوٹو: رائٹرز

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہونے والے معاہدے پردونوں ممالک کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے دستخط کئے. فوٹو: رائٹرز

سیئول: امریکا اورجنوبی کوریا کے درمیان نیا فوجی معاہدہ ہواطے پا گیا ہے جس کے تحت شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی قسم کےخطرے کے پیش نظرجنوبی کوریا کو مکمل فوجی اورمالی امداد فراہم کی جائے گی۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہونے والے معاہدے پردونوں ممالک کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے دستخط کئے،معاہدے کے تحت جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی قسم کا خطرہ ہوا تو امریکا اس کو مکمل فوجی اورمالی امداد فراہم کرے گا،حکام کے مطابق معاہدہ شمالی کوریا کی جانب سے لاحق خطرات اور دھمکیوں کی جوابی کارروائی کےلئے مضبوط اور فیصلہ کن طریقہ کار پر مشتمل ہے، اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت امریکی فوج صرف جنگ کی صورت میں ہی جنوبی کوریا کی فوج کی مدد کرسکتی تھی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا پچھلے ماہ امریکا اور جنوبی کوریہ کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں پیشگی ایٹمی حملے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔