- ایلون مسک پر’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
پاکستان انڈونیشیا کا دو طرفہ تجارت کو نئی جہت دینے پر اتفاق
22 اشیا پرٹیرف زیروکردیا،دیگررکاوٹیں دورکرینگے،پاکستان بھی اقدام کرے،انڈونیشی وزیر۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان اور انڈونیشیا نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا ہے جب کہ دونوں ملکوں کے چیمبرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے پاک انڈونیشیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے تحت تجارتی سرگرمیوںکو فروغ حاصل ہواہے اور تاہم یہ تجارت یک طرفہ رہی ہے اور انڈونیشیا کی پاکستان کو برآمدات میں اضافہ جبکہ پاکستان کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے، اس سے انڈونیشیا اور پاکستان کے ایٖف ٹی اے کے بارے میں سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں بلکہ اس سے دونوں ملکو ں کے مابین پی ٹی اے کو جامع بنانے کے حوالے سے امور کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
محمد پرویز ملک نے کہاکہ حکومت کی خواہش ہے کہ ترجیحی تجارت کے معاہدے کو دونوں ملکو ں کے لیے فائدہ مند بنایاجائے انڈونیشیا کی جانب سے پاکستان کی برآمدات کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا عمل قابل تحسین ہے اور انڈونیشیا نے یک طرفہ طور پر 20 مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے۔
وزیر تجارت نے کہاکہ اس بات پر یقین ہے کہ اس سے دوطرفہ تجارت میں عدم توازن پیدا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت درست سمت گامزن ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں ترقی کی شرح 5.06 فیصد ہوگئی ہے سی پیک کی وجہ سے معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور انڈونیشیا کی کمپنیاں اس صورتحال سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
پرویز ملک نے کہاکہ پاکستان میں توانائی انفرااسٹرکچر ہاؤسنگ زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا کے وزیر تجارت نے کہاکہ انڈونیشیا پاکستانی سرمایہ کاروں کو مسابقتی فضا دینے کو تیارہے اورپاکستانی سرمایہ کاروں کو انڈونیشیا میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ دوطرفہ تجارتی حجم غیر متوازن ہے انڈونیشیانے پاکستانی مصنوعات کی برآمد کے فروغ کے لیے 22 اشیا پر ٹیرف لائنز زیرو کر دی ہیں توقع ہے کہ پاکستان بھی اس حوالے سے اقدامات کرے گا۔
انڈونیشیا کے وزیر تجارت نے یقین دلایاکہ ترجیحی تجارت کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکیاجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔