سابق صدر مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلیے درخواست دائر

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2013
لال مسجد کمیشن بھی سابق صدر کو 4 بار پیش ہونے کا نوٹس جاری کرچکا ہے۔ فوٹو: فائل

لال مسجد کمیشن بھی سابق صدر کو 4 بار پیش ہونے کا نوٹس جاری کرچکا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر مشرف لال مسجد آپریشن کا مرکزی ملزم ہے اور حکومت کو کئی اہم کیسوں میں بھی مطلوب ہے، لال مسجد کمیشن بھی سابق صدر کو 4 بار پیش ہونے کا نوٹس جاری کرچکا ہے۔

لال مسجد کمیشن کے سامنے پیش ہونے والے افراد نے بھی آپریشن کا ذمہ دار پرویز مشرف کو ٹھہرایا تھا، اس موقع پر درخواست گزارنے استدعا کی ہےکہ عدالت پرویز مشرف کانام  ای سی ایل میں  ڈالے تاکہ ملزم اب فرار نہ ہو سکے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔