پٹیالہ سے تعلق رکھنے والی نونیت کور ڈھلوں’’مس انڈیا‘‘ منتخب

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2013
جیت کا اظہار لفظوں میں کرنا ناممکن ہے، یقین نہیں تھا کہ یہ مقابلہ جیت  جاؤں گی۔ نونیت کورڈھلوں فوٹو: فیس بک

جیت کا اظہار لفظوں میں کرنا ناممکن ہے، یقین نہیں تھا کہ یہ مقابلہ جیت جاؤں گی۔ نونیت کورڈھلوں فوٹو: فیس بک

ممبئی: 2013  کی بھارتی حسینہ کا تاج  پٹیالہ سے تعلق رکھنے والی  نونیت کور ڈھلوں کے سرسج گیا۔

ممبئی کے یش راج اسٹوڈیو میں  مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا اور اس میں بھارت بھر سے 23 منتخب ہونے والی  لڑکیوں نے شرکت کی ، مقابلہ حسن کے ججز کے فرائض جان ابراہم ،کرن جوہر،آسین، ریتو کمار اور یوراج سنگھ نے انجام دیئے۔ حسیناؤں کے جلووں سے سجی تقریب میں ’’مس انڈیا‘‘ کا تاج پنجاب کے شہر پٹیالہ سے تعلق رکھنے والی نونیت کمار کے سرسجا,تقریب میں پریانکا چوپڑا، ایشوریہ رائے، سونونگم، وویک اوبرائے ،آفتاب شیودیسانی اوردیگرنے اپنی پرفارمنس سے حاضرین سے خوب دادبھی وصول کی۔

20 سال کی نونیت کور ڈھلوں فوجی آفیسر کی بیٹی اوربھارتی پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا کے شعبے میں زیرتعلیم ہیں، نونیت  کے پسندیدہ مشاغل میں فوٹوگرافی، سوئمنگ اور گھڑ سواری شامل ہیں۔

مقابلہ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نونیت کورنے کہا کہ اپنی جیت کا اظہار لفظوں میں کرنا ناممکن ہے، یقین نہیں تھا کہ وہ یہ مقابلہ جیت  جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے کےلئے کچھ کرنا چاہتی ہیں جس میں  خواتین کو بااختیار بنانے اور کم عمر بچوں سے کام کرانے جیسے معاملات شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔