پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کےدرمیان اتحاد ختم ہوگیا،چوہدری احمد مختار

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2013
پیپلز پارٹی  پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدورارکھڑے کرے گی،احمد مختار.  فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدورارکھڑے کرے گی،احمد مختار. فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اتحاد ختم ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد عملی طور پر ختم ہوچکا ہے،مسلم لیگ(ق) اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ بھی ختم ہو چکا۔ اب دونوں جماعتوں کی راہیں جدا ہیں اور صرف رسمی سلام دعا رہے گی۔

چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی  پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدورار کھڑے کرے گی اور اس سلسلے میں مجھ سمیت دیگر امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ بھی مل چکے ہیں تاہم ان کے انتخاب لڑنے سے متعلق صدر جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔