تحریک انصاف اقتدارمیں آئی تو(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کا احتساب کرے گی، عمران خان

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2013
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے رہنماؤں سے کیوں نہیں پوچھتے کہ وہ سیاست پاکستان میں کرتے ہیں اور آپ کے پیسے باہر پڑے ہیں، عمران خان  فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنے رہنماؤں سے کیوں نہیں پوچھتے کہ وہ سیاست پاکستان میں کرتے ہیں اور آپ کے پیسے باہر پڑے ہیں، عمران خان فوٹو: فائل

میانوالی: عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار کی باری لینے والوں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے، تحریک انصاف حکومت میں آئی تو پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) کا احتساب کرے گی۔

اپنے آبائی شہر میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا اور باریاں لیں لیکن عام انتخابات میں فیصلہ ہوجائے گا کہ پانچ پانچ باریاں لینے والے رہیں گے یا نیا پاکستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں تحریک انصاف کو منتخب کیا تو دونوں جماعتوں کا احتساب کیا جائے گا۔

عمران خان نے دونوں بڑی جماعتوں کے کارکنان سے سوال بھی کیا کہ کارکن اپنے رہنماؤں سے کیوں نہیں پوچھتے کہ وہ سیاست پاکستان میں کرتے ہیں اور آپ کے پیسے باہر پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پاکستان کو امریکا کی غلامی سے آزاد کرائیں گے اور نیا پاکستان بنا کر اس قوم کی حالت بدلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔