- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
- بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی
- ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا
- شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
- دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار
- 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع
- پاک بھارت ’’آن لائن کرکٹ سیریز‘‘
- معاشی مسائل کا مستقل حل
- بالوں میں چاکلیٹ سجانے والی بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل
- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
کراچی میں قتل ہونیوالے نوجوان انتظار پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

موٹر سائیکل سوار سادہ لباس پولیس اہلکار انتظار کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہیں فوٹو : فائل
کراچی: مشکوک پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان انتظار احمد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
کراچی میں ہونے والے انتظار قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز نے مشکوک پولیس مقابلے میں جاں بحق انتظار احمد کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار اپنی سفید گاڑی میں بیٹھا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار سادہ کپڑوں میں ملبوس بلال اور دانیال نامی اے سی ایل سی کے اہلکار مقتول انتظار کی گاڑی کو روکتے ہیں، پھر ایک کالے رنگ کی دوسری گاڑی آکر رکتی ہے جو موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں کے ساتھی ہی تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: انتظار قتل کیس؛ فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی
فوٹیج میں واضح ہے کہ جب انتظار آہستہ آہستہ اپنی گاڑی آگے بڑھاتا ہے تو موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکار اس کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک گولی گاڑی کے پچھلے شیشے کو چیرتے ہوئے انتظار کے سر پر لگتی ہے جس سے انتظار کی موت واقع ہوگئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سابق ایس ایس پی مقدس حیدر اورمدیحہ کا بیان ریکارڈ
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔