چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک  اتوار 28 جنوری 2018
سلیم شہزاد کے قتل پر کمیشن بنا لیکن آج تک پتہ نہیں لگا کہ انھیں کس نے ہلاک کیا، چیف جسٹس ثاقب نثار فوٹو: فائل

سلیم شہزاد کے قتل پر کمیشن بنا لیکن آج تک پتہ نہیں لگا کہ انھیں کس نے ہلاک کیا، چیف جسٹس ثاقب نثار فوٹو: فائل

 لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کی جانب سے مستقبل میں کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد کردی۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ کوئی کمیشن نہیں بنائے گا، اسلام آباد میں قتل ہونے والے صحافی سلیم شہزاد کے قتل پر کمیشن بنا لیکن آج تک پتہ نہیں لگا کہ انھیں کس نے قتل کیا، کمیشن بناکر معاملہ کو کونے میں ڈال دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سلیم شہزاد مئی 2011 میں اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے جس کے دو روز بعد ان کی تشدد زدہ لاش منڈی بہاؤالدین کے نواح میں ایک نہر سے ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔