پاکستان عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا

ویب ڈیسک  اتوار 28 جنوری 2018
پاکستان نے 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے ،فوٹو:آئی سی سی

پاکستان نے 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے ،فوٹو:آئی سی سی

دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-2  سے جیتنے کے بعد قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین ہونے والی سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نے 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جب کہ کیوی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد  دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

رینکنگ کی فہرست میں بھارت کا تیسرا اور انگلینڈ کا چوتھا نمبر ہے، ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز پانچویں ،جنوبی افریقا چھٹے جب کہ آسٹریلیا ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ رینکنگ میں  سری لنکا آٹھویں ، افغانستان نویں اور بنگلا دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی

https://twitter.com/ICC/status/957563761837056002

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔