ہری پور میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 28 جنوری 2018
ایلیٹ فورس کے اہلکار شہزاد نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی،بچے کا بیان : فوٹو : فائل

ایلیٹ فورس کے اہلکار شہزاد نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی،بچے کا بیان : فوٹو : فائل

ہری پور: صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر ہری پور میں لڑکے سے بدفعلی کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور میں 15 سالہ لڑکے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ اسے کھلابٹ کے رہائشی ایلیٹ فورس کے اہلکار شہزاد نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔ اب ویڈیو کے ذریعے اسے بلیک میل کیا جارہا ہے اور اپنے دوستوں سے بھی زیادتی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھین: بچوں سے زیادتی کے ملزموں کی سرعام پھانسی کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کا اہلکار پشاور ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے اور اسے بچے کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قصور میں زیادتی کے بعد قتل کمسن ایمان کا کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔