ایف سی کی بلوچستان میں کارروائیاں، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 28 جنوری 2018
آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھی حصہ لیا ۔ فوٹو : فائل

آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھی حصہ لیا ۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کے تحت  ڈیرہ بگٹی، چھتر اور لہڑی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت  فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی، چھتراور لہڑی میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے ہمراہ کارروائیاں کیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جس کے دوران بھاری مقدار میں دیسی ساختہ بم، راکٹ لانچر، سب مشین گن اوراسلحہ  وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔