- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 700 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
منظور کالونی: ڈکیتی میں قتل ہونیوالا تاجرسپرد خاک
اتوارکو گجر چوک پر واقع اسٹار ہارڈویئر کی دکان پر فائرنگ سے جاں بحق لقمان ولد غلام بنی کی نماز جنازہ باب السلام مسجد میں ادا کی گئی. فوٹو: ایکسپریس
کراچی: بلوچ کالونی میں قتل کیے جانے والے ہارڈویئر دکان کے مالک کو اعظم بستی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پیر کومحمود آباد محمدی فرنیچر مارکیٹ مکمل بند رہی، تفصیلات کے مطابق اتوارکو گجر چوک پر واقع اسٹار ہارڈویئر کی دکان پر فائرنگ سے جاں بحق لقمان ولد غلام بنی کی نماز جنازہ باب السلام مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، علاقہ مکین اور تاجروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،مقتول کو اعظم بستی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
مقتول نے ایک بیٹا،بیٹی اور بیوہ کو سوگواران میں چھوڑا ہے،واقعے کے خلاف محمدی فرنیچر مارکیٹ مکمل طور پر بند رہی، مقتول کے بھائی محمد عمر فاروق نے ایکسپریس کو بتایا کہ اتوار کو جس وقت واقعہ پیش آیا وہ اپنے بھائی کے ساتھ دکان پر موجود تھے سلور رنگ کی کلٹس کار اے ایل این 924 میں سوار ایک شخص کار سے اترا اور ان کے بھائی کے پاس آیا اور کہا کہ دکان میں جتنی رقم موجود ہے اسے دے دو اور جب بھائی نے انکار کیا تو اس شخص نے تلخ کلامی کے بعد پستول نکال کر فائرنگ کردی۔
جس سے بھائی زخمی ہوگئے اسی دوران میں نے اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے مجھ پر بھی فائرنگ کی لیکن خوش قسمتی سے پستول میں گول پھنس گئی اور تیسرا فائر خود اس شخص کو لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا،موقع پر موجود افراد نے بھائی کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں سے جناح اسپتال لے جاتے ہوئے لقمان راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے، لوگوں کی نشاندہی پر بلوچ کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ہماری کسی سے دشمنی نہیں اور نہ ہی کبھی بھتہ دینے کے لیے فون کال یا پرچی آئی تھی، ایس ایچ او بلوچ کالونی چوہدری سلیم نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت ہے اور اسی سیاسی جماعت کے اثرو رسوخ پر ملزم جناح اسپتال میں اپنا علاج کررہا تھا،ملزم عبدالقادر ولد جبار خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے، ملزم تاحال بے ہوش ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔