ای ڈی او ہیلتھ سمیت ٹاؤنز ہیلتھ افسران کی اسامیاں ختم

اسٹاف رپورٹر  منگل 26 مارچ 2013
بجٹ بک میں ان اسامیوں کوشامل کرنے کے بعدمتعلقہ افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے. فوٹو: فائل

بجٹ بک میں ان اسامیوں کوشامل کرنے کے بعدمتعلقہ افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے. فوٹو: فائل

کراچی: صوبائی حکومت نے کراچی میں ای ڈی اوہیلتھ سمیت18ٹاؤنز ہیلتھ افسران کی اسامیوں کوختم کرنے اوران کی جگہ کراچی میں ایک ڈائریکٹرہیلتھ سروسز سمیت پانچوں اضلاع میں ایک ایک ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی اسامیوں کی منظوری دیدی ہے۔

جس کے بعد محکمہ صحت کراچی میں ان اسامیوں کوبجٹ بک میں شامل کرنے کیلیے محکمہ خزانہ کوسمری بھیج دی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کراچی میں گریڈ 20کا ایک ڈائریکٹرہیلتھ سروسز اورپانچوں اضلاع میں ایک ایک ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اوراسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران گریڈ 20/19 کی اسامیوں کوبجٹ بک میں شامل کیا جائے۔

بجٹ بک میں ان اسامیوں کوشامل کرنے کے بعدمتعلقہ افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے، واضح رہے کہ ان اسامیوں کی منظوری چیف سیکریٹری سندھ نے دیدی ہے جس کی سمری محکمہ صحت نے گزشتہ دنوں ارسال کی تھی، دریں اثنا محکمہ صحت کے ایک افسرکے مطابق آئندہ ہفتے تک کراچی میں سابقہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جگہ2000والا نظام نافذکردیاجائے گا، 2000میں ڈیولوشن کے بعدسٹی گورنمنٹ قائم کی گئی تھی۔

جس میں ڈائریکٹرہیلتھ سمیت پانچوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی اسامیوں کوختم کرکے ان کی جگہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قائم کی گئی تھی جس میں ای ڈٰ اوہیلتھ اور18ٹاونز ہیلتھ افسران تعینات کیے گئے تھے تاہم کراچی میں 13سال بعدایک بار پھر پرانانظام متعارف کرادیاگیا جس کی سمری محکمہ صحت نے گزشتہ روزمحکمہ خزانہ کو بھیج دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔