سینیٹ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک  پير 29 جنوری 2018
 امیدوار کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کراسکتے ہیں، الیکشن کمیشن  فوٹو: فائل

امیدوار کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کراسکتے ہیں، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا کے سینیٹ انتخابات میں 25 سال بعد ٹرمپ کی پارٹی کو شکست

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی جب کہ امیدواروں کی فہرست 15 فروری کو جاری کردی جائے گی۔ سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امیدواروں نے سینیٹ انتخابات میں کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرا دی

واضح رہے کہ سینیٹ ارکان کی مدت 6 برس ہوتی ہے تاہم ہر 3 برس بعد سینیٹ کی نصف نشستوں پر انتخابات ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔