حج کرپشن کیس:فی حاجی 6سوریال کمیشن کھایاگیا،گواہ

نمائندہ ایکسپریس  منگل 26 مارچ 2013
احمدفیض،حامدکاظمی،رائوشکیل،آفتاب الاسلام کے فرنٹ مین تھے،محمدفاروق کابیان فوٹو: فائل

احمدفیض،حامدکاظمی،رائوشکیل،آفتاب الاسلام کے فرنٹ مین تھے،محمدفاروق کابیان فوٹو: فائل

راولپنڈي: اسپیشل جج سنٹرل افتخار احمد خان نے سابق وفاقی وزیرعلامہ حامد سعیدکاظمی، سابق ڈی جی حج مکہ راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکریٹری راجہ آفتاب الاسلام کیخلاف حج اسکینڈل کیس کی سماعت سعودی عرب سے آئے ہوئے سرکاری گواہ محمد فاروق کا بیان ریکارڈکرلیا۔

جس میں انھوں نے کہا کہ فی حاجی600ریال کمیشن کھایا گیا۔گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی گئی جبکہ آئندہ تاریخ پر مزید5گواہان کو طلب کر لیا گیا ہے۔گواہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ22سال سے سعودی عرب میں ہوٹل کے کاروبار سے وابستہ ہے ، حج سے قبل رائو شکیل اوراحمد فیض اس کے پاس آئے اورکہا کہ ہم نے حج کے لیے عمارتیں کرائے پرلینی ہیں،ہمیں اپنا کوئی جاننے والا سعودی دوست دیں،عمارتیں اس کے نام پر لیںگے منافع بھی کمائیںگے۔ میں نے سعودی دوست عمر ابراہیمی حکمی سے ملایا۔

انھوں نے اس کے نام پر2 بڑی عمارتیں حاصل کیں، ان عمارتوں میں 2525حاجیوں کی گنجائش تھی، انھوں نے3615 ظاہر کرکے13لاکھ7ہزار ریال اضافی فراڈ سے کمیشن کھایا ۔میں نے شکایت کی تو احمد فیض جو سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعیدکاظمی،راؤشکیل،آفتاب الاسلام کا مشترکہ فرنٹ مین تھا کے ذریعے یہ فراڈکیا گیا جس پر ہم نے ان کے ساتھ مزیدکام کرنے سے انکارکر دیا بعد ازاں انھوں نے حج مشن پاکستان سے بلیک لسٹ کیے جانے والے سعودی محمد فائز کے نام پر مزید8عمارتیں کرائے پر حاصل کرکے مزید19 لاکھ سعودی ریال کمیشن کھایا،عدالت نے مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔